خُرُوج 7:5-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. اور مَیں جب مِصر پر ہاتھ چلاؤُں گا اور بنی اِسرائیل کو اُن میں سے نِکال لاؤُں گا تب مِصری جانیں گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔

6. مُوسیٰ اور ہارُون نے جَیسا خُداوند نے اُن کو حُکم دِیا وَیسا ہی کِیا۔

7. اور مُوسیٰ اسّی برس اور ہارُون تِراسی برس کا تھا جب وہ فِرعو ن سے ہمکلام ہُوئے۔

8. اور خُداوند نے مُوسیٰ اور ہارُو ن سے کہا۔

9. کہ جب فِرعو ن تُم کو کہے کہ اپنا مُعجِزہ دِکھاؤ تو ہارُو ن سے کہنا کہ اپنی لاٹھی کو لے کر فِرعو ن کے سامنے ڈال دے تاکہ وہ سانپ بن جائے۔

10. اور مُوسیٰ اور ہارُو ن فِرعو ن کے پاس گئے اور اُنہوں نے خُداوند کے حُکم کے مُطابِق کِیا اور ہارُو ن نے اپنی لاٹھی فِرعو ن اور اُس کے خادِموں کے سامنے ڈال دی اور وہ سانپ بن گئی۔

11. تب فِرعو ن نے بھی داناؤں اور جادُوگروں کو بُلوایا اور مِصر کے جادُوگروں نے بھی اپنے جادُو سے اَیسا ہی کِیا۔

خُرُوج 7