28. جب خُداوند نے مُلکِ مِصر میں مُوسیٰ سے باتیں کِیں تو یُوں ہُؤا۔
29. کہ خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا مَیں خُداوند ہُوں ۔ جو کُچھ مَیں تُجھے کہُوں تُو اُسے مِصر کے بادشاہ فِرعو ن سے کہنا۔
30. مُوسیٰ نے خُداوند سے کہا دیکھ میرے تو ہونٹوں کا خَتنہ نہیں ہُؤا ۔ فِرعو ن کیوں کر میری سُنے گا؟۔