خُرُوج 40:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا۔

2. پہلے مہِینے کی پہلی تارِیخ کو تُو خَیمۂِ اِجتماع کے مسکن کو کھڑا کر دینا۔

3. اور اُس میں شہادت کا صندُوق رکھ کر صندُوق پر بِیچ کا پردہ کھینچ دینا۔

4. اور میز کو اندر لے جا کر اُس پر کی سب چِیزیں ترتیب سے سجا دینا اور شمعدان کو اندر کر کے اُس کے چراغ رَوشن کر دینا۔

خُرُوج 40