خُرُوج 39:37-40 Urdu Bible Revised Version (URD)

37. اور پاک شمعدان اور اُس کی سجاوٹ کے چراغ اور اُس کے سب ظُروف اور جلانے کا تیل۔

38. اور زرِّین قُربان گاہ اور مَسح کرنے کا تیل اور خُوشبُودار بخُور اور خَیمہ کے دروازہ کا پردہ۔

39. اور پِیتل منڈھا ہُؤا مذبح اور پِیتل کی جھنجری اور اُس کی چوبیں اور اُس کے سب ظُروف اور حَوض اور اُس کی کُرسی۔

40. صحن کے پردے اور اُن کے سُتُون اور خانے اور صحن کے دروازہ کا پردہ اور اُس کی رسِّیاں اور میخیں اور خَیمۂِ اِجتماع کے کام کے لِئے مسکن کی عِبادت کے سب سامان۔

خُرُوج 39