1. اور تُو بنی اِسرائیل میں سے ہارُو ن کو جو تیرا بھائی ہے اور اُس کے ساتھ اُس کے بیٹوں کو اپنے نزدِیک کر لینا تاکہ ہارُو ن اور اُس کے بیٹے ۔ ندب اور اَبیہو اور العیزر اور اِتمر کہانت کے عُہدہ پر ہو کر میری خِدمت کریں۔
2. اور تُو اپنے بھائی ہارُو ن کے لِئے عِزّت اور زِینت کے واسطے مُقدّس لِباس بنا دینا۔
3. اور تُو اُن سب روشن ضمیروں سے جِن کو مَیں نے حِکمت کی رُوح سے بھرا ہے کہہ کہ وہ ہارُو ن کے لِئے لِباس بنائیں تاکہ وہ مُقدّس ہو کر میرے لِئے کاہِن کی خِدمت کو انجام دے۔