خُرُوج 24:6-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. اور مُوسیٰ نے آدھا خُون لے کر باسنوں میں رکھّا اور آدھا قُربان گاہ پر چِھڑک دِیا۔

7. پِھر اُس نے عہد نامہ لِیا اور لوگوں کو پڑھ کر سُنایا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جو کُچھ خُداوند نے فرمایا ہے اُس سب کو ہم کریں گے اور تابِع رہیں گے۔

8. تب مُوسیٰ نے اُس خُون کو لے کر لوگوں پر چِھڑکا اور کہا دیکھو یہ اُس عہد کا خُون ہے جو خُداوند نے اِن سب باتوں کے بارے میں تُمہارے ساتھ باندھا ہے۔

9. تب مُوسیٰ اور ہارُو ن اور ند ب اور اَبیہو اور بنی اِسرائیل کے ستّر بزُرگ اُوپر گئے۔

10. اور اُنہوں نے اِسرا ئیل کے خُدا کو دیکھا اور اُس کے پاؤں کے نِیچے نیلم کے پتھّر کا چبُوترا سا تھا جو آسمان کی مانِند شفّاف تھا۔

خُرُوج 24