خُرُوج 2:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور لاو ی کے گھرانے کے ایک شخص نے جا کر لاو ی کی نسل کی ایک عَورت سے بیاہ کِیا۔

2. وہ عَورت حامِلہ ہُوئی اور اُس کے بیٹا ہُؤا اور اُس نے یہ دیکھ کر کہ بچّہ خُوب صُورت ہے تِین مہِینے تک اُسے چُھپا کر رکھّا۔

3. اور جب اُسے اَور زِیادہ چُھپا نہ سکی تو اُس نے سرکنڈوں کا ایک ٹوکرا لِیا اور اُس پر چِکنی مِٹّی اور رال لگا کر لڑکے کو اُس میں رکھّا اور اُسے دریا کے کنارے جھاؤ میں چھوڑ آئی۔

4. اور اُس کی بہن دُور کھڑی رہی تاکہ دیکھے کہ اُس کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔

خُرُوج 2