خُرُوج 17:8-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. تب عمالِیقی آکر رفید یم میں بنی اِسرائیل سے لڑنے لگے۔

9. اور مُوسیٰ نے یشُوع سے کہا کہ ہماری طرف کے کُچھ آدمی چُن کر لے جا اور عمالِیقیوں سے لڑ اور مَیں کل خُدا کی لاٹھی اپنے ہاتھ میں لِئے ہُوئے پہاڑ کی چوٹی پر کھڑا رہُوں گا۔

10. سو مُوسیٰ کے حُکم کے مُطابِق یشُوع عمالِیقیوں سے لڑنے لگا اور مُوسیٰ اور ہارُو ن اور حور پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ گئے۔

11. اور جب تک مُوسیٰ اپنا ہاتھ اُٹھائے رہتا تھا بنی اِسرائیل غالِب رہتے تھے اور جب وہ ہاتھ لٹکا دیتا تھا تب عمالِیقی غالِب ہوتے تھے۔

12. اور جب مُوسیٰ کے ہاتھ بھر گئے تو اُنہوں نے ایک پتّھر لے کر مُوسیٰ کے نِیچے رکھ دِیا اور وہ اُس پر بَیٹھ گیا اور ہارُون اور حور ایک اِدھر سے دُوسرا اُدھر سے اُس کے ہاتھوں کو سنبھالے رہے ۔ تب اُس کے ہاتھ آفتاب کے غرُوب ہونے تک مضبُوطی سے اُٹھے رہے۔

13. اور یشُوع نے عمالِیق اور اُس کے لوگوں کو تلوار کی دھار سے شِکست دی۔

خُرُوج 17