خُرُوج 15:24-27 Urdu Bible Revised Version (URD)

24. تب وہ لوگ مُوسیٰ پر بُڑبُڑا کر کہنے لگے کہ ہم کیا پِئیں؟۔

25. اُس نے خُداوند سے فریاد کی ۔ خُداوند نے اُسے ایک پیڑ دِکھایا جِسے جب اُس نے پانی میں ڈالا تو پانی مِیٹھا ہو گیا ۔وہیں خُداوند نے اُن کے لِئے ایک آئِین اور شرِیعت بنائی اور وہیں یہ کہہ کر اُن کی آزمایش کی۔

26. کہ اگر تُو دِل لگا کر خُداوند اپنے خُدا کی بات سُنے اور وہی کام کرے جو اُس کی نظر میں بھلا ہے اور اُس کے حُکموں کو مانے اور اُس کے آئِین پر عمل کرے تو مَیں اُن بیمارِیوں میں سے جو مَیں نے مِصریوں پر بھیجیں تُجھ پر کوئی نہ بھیجُوں گا کیونکہ مَیں خُداوند تیرا شافی ہُوں۔

27. پِھر وہ ایلیم میں آئے جہاں پانی کے بارہ چشمے اور کھجُور کے ستّر درخت تھے اور وہیں پانی کے قرِیب اُنہوں نے اپنے ڈیرے لگائے۔

خُرُوج 15