خُرُوج 14:4-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. اور مَیں فِرعو ن کے دِل کو سخت کرُوں گا اور وہ اُن کا پِیچھا کرے گا اور مَیں فِرعو ن اور اُس کے سارے لشکر پر مُمتاز ہُوں گا اور مِصری جان لیں گے کہ خُداوند مَیں ہُوں اور اُنہوں نے اَیسا ہی کِیا۔

5. جب مِصر کے بادشاہ کو خبر مِلی کہ وہ لوگ چل دِئے تو فِرعو ن اور اُس کے خادِموں کا دِل اُن لوگوں کی طرف سے پِھر گیا اور وہ کہنے لگے کہ ہم نے یہ کیا کِیا کہ اِسرائیلیوں کو اپنی خِدمت سے چُھٹّی دے کر اُن کو جانے دِیا۔

6. تب اُس نے اپنا رتھ تیّار کروایا اور اپنی قَوم کے لوگوں کو ساتھ لِیا۔

7. اور اُس نے چھ سو چُنے ہُوئے رتھ بلکہ مِصر کے سب رتھ لِئے اور اُن سبھوں میں سرداروں کو بِٹھایا۔

8. اور خُداوند نے مِصر کے بادشاہ فِرعو ن کے دِل کوسخت کر دِیا اور اُس نے بنی اِسرائیل کا پِیچھا کِیا کیونکہ بنی اِسرائیل بڑے فخر سے نِکلے تھے۔

خُرُوج 14