خُرُوج 12:47-51 Urdu Bible Revised Version (URD)

47. اِسرا ئیل کی ساری جماعت اِس پر عمل کرے۔

48. اور اگر کوئی اجنبی تیرے ساتھ مُقیم ہو اور خُداوند کی فَسح کو منانا چاہتا ہو تو اُس کے ہاں کے سب مَرد اپنا خَتنہ کرائیں ۔ تب وہ پاس آ کر فَسح کرے ۔ یُوں وہ اَیسا سمجھا جائے گا گویا اُسی مُلک کی اُس کی پَیدایش ہے پر کوئی نامختُون آدمی اُسے کھانے نہ پائے۔

49. وطنی اور اُس اجنبی کے لِئے جو تُمہارے بیچ مُقیم ہو ایک ہی شرِیعت ہو گی۔

50. پس سب بنی اِسرائیل نے جَیسا خُداوند نے مُوسیٰ اور ہارُو ن کو فرمایا ویسا ہی کِیا۔

51. اور ٹھیک اُسی روز خُداوند بنی اِسرائیل کے سب جَتھّوں کو مُلکِ مِصر سے نِکال لے گیا۔

خُرُوج 12