1. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ مَیں فِرعو ن اور مِصریوں پر ایک بلا اَور لاؤُں گا ۔ اُس کے بعد وہ تُم کو یہاں سے جانے دے گا اور جب وہ تُم کو جانے دے گا تو یقِیناً تُم سب کو یہاں سے بِالکُل نِکال دے گا۔
2. سو اب تُو لوگوں کے کان میں یہ بات ڈال دے کہ اُن میں سے ہر شخص اپنے پڑوسی اور ہر عَورت اپنی پڑوسن سے سونے چاندی کے زیور لے۔
3. اور خُداوند نے اُن لوگوں پر مِصریوں کو مِہربان کر دِیا اور یہ آدمی مُوسیٰ بھی مُلکِ مِصر میں فِرعو ن کے خادِموں کے نزدِیک اور اُن لوگوں کی نِگاہ میں بڑا بزُرگ تھا۔
4. اور مُوسیٰ نے کہا کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مَیں آدھی رات کو نِکل کر مِصر کے بِیچ میں جاؤُں گا۔
5. اور مُلکِ مِصر کے سب پہلَوٹھے فِرعو ن جو تخت پر بَیٹھا ہے اُس کے پہلَوٹھے سے لے کر وہ لَونڈی جو چکّی پِیستی ہے اُس کے پہلَوٹھے تک اور سب چَوپایوں کے پہلَوٹھے مَر جائیں گے۔