خُرُوج 10:8-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. تب مُوسیٰ اور ہارُو ن فِرعو ن کے پاس پِھر بُلا لِئے گئے اور اُس نے اُن کو کہا کہ جاؤ اور خُداوند اپنے خُدا کی عِبادت کرو پر وہ کَون کَون ہیں جو جائیں گے؟۔

9. مُوسیٰ نے کہا کہ ہم اپنے جوانوں اور بُڈّھوں اور اپنے بیٹوں اور بیٹیوں اور اپنی بھیڑ بکرِیوں اور اپنے گائے بَیلوں سمیت جائیں گے کیونکہ ہم کو اپنے خُدا کی عِید کرنی ہے۔

10. تب اُس نے اُن کو کہا کہ خُداوند ہی تُمہارے ساتھ رہے ۔ مَیں تو ضرُور ہی تُم کو بچّوں سمیت جانے دُوں گا ۔ خبردار ہو جاؤ ۔ اِس میں تُمہاری خرابی ہے۔

11. نہیں ۔ اَیسا نہیں ہونے پائے گا ۔ سو تُم مَرد ہی مَرد جا کر خُداوند کی عِبادت کرو کیونکہ تُم یہی چاہتے تھے اور وہ فِرعو ن کے پاس سے نِکال دِئے گئے۔

12. تب خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ مُلکِ مِصر پر اپنا ہاتھ بڑھا تاکہ ٹِڈّیاں مُلکِ مِصر پر آئیں اور ہر قِسم کی سبزی کو جو اِس مُلک میں اَولوں سے بچ رہی ہے چَٹ کر جائیں۔

13. پس مُوسیٰ نے مُلکِ مِصر پر اپنی لاٹھی بڑھائی اور خُداوند نے اُس سارے دِن اور ساری رات پُروا آندھی چلائی اور صُبح ہوتے ہوتے پُروا آندھی ٹِڈّیاں لے آئی۔

14. اور ٹِڈّیاں سارے مُلکِ مِصر پر چھا گئیں اور وہیں مِصر کی حُدُود میں بسیرا کِیا اور اُن کا دَل اَیسا بھاری تھا کہ نہ تو اُن سے پہلے اَیسی ٹِڈّیاں کبھی آئیں نہ اُن کے بعد پِھر آئیں گی۔

خُرُوج 10