14. اور وہ اُس میں سے نہ بیچیں اور نہ بدلیں اور نہ زمِین کا پہلا پَھل اپنے قبضہ سے نِکلنے دیں کیونکہ وہ خُداوند کے لِئے مُقدّس ہے۔
15. اور وہ پانچ ہزار کی چَوڑائی کا باقی حِصّہ اُس پچِیّس ہزار کے مُقابِل بستی اور اُس کی نواحی کے لِئے عام جگہ ہو گی اور شہر اُس کے وسط میں ہو گا۔
16. اور اُس کی پَیمایش یہ ہو گی شِمال کی طرف چار ہزار پانچ سَو اور جنُوب کی طرف چار ہزار پانچ سَو اور مشرِق کی طرف چار ہزار پانچ سَو اور مغرِب کی طرف چار ہزار پانچ سَو۔
17. اور شہر کی نواحی شِمال کی طرف دو سَو پچاس اور جنُوب کی طرف دو سَو پچاس اور مشرِق کی طرف دو سَو پچاس اور مغرِب کی طرف دو سَو پچاس۔
18. اور مُقدّس ہدیہ کے مُقابِل باقی لمبائی مشرِق کی طرف دس ہزار اور مغرِب کی طرف دس ہزار ہوگی اور وہ مُقدّس ہدیہ کے مُقابِل ہو گی اور اُس کا حاصِل اُن کی خُوراک کے لِئے ہو گا جو شہر میں کام کرتے ہیں۔
19. اور شہر میں کام کرنے والے اِسرائیل کے سب قبِیلوں میں سے اُس میں کاشت کاری کریں گے۔
20. ہدیہ کے تمام حِصّہ کی لمبائی پچّیِس ہزار اور چَوڑائی پچِیّس ہزار ہو گی ۔ تُم مُقدّس ہدیہ کے حِصّہ کو مُربّع شکل میں شہر کی مِلکِیّت کے ساتھ وقف کرو گے۔
21. اور باقی جو مُقدّس ہدیہ کا حِصّہ اور شہر کی مِلکِیّت کی دونوں طرف جو ہدیہ کے حِصّہ کے پچِیّس ہزار کے مُقابِل مشرِق کی طرف اور پچِیّس ہزار کے مُقابِل مغرِب کی طرف فرمانروا کے حِصّوں کے مُقابِل ہے وہ فرمانروا کے لِئے ہو گا اور وہ مُقدّس ہدیہ کا حِصّہ ہو گا اور مُقدّس مسکن اُس کے وسط میں ہو گا۔
22. اور بنی لاوی کی مِلکِیّت سے اور شہر کی مِلکِیّت سے جو فرمانروا کی مِلکِیّت کے وسط میں ہے یہُودا ہ کی سرحد اور بِنیمِین کی سرحد کے درمِیان فرمانروا کے لِئے ہو گی۔
23. اور باقی قبائِل کے لِئے یُوں ہو گا کہمشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک بِنیمِین کے لِئے ایک حِصّہ۔
24. اور بِنیمِین کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک شِمعُو ن کے لِئے ایک حِصّہ۔
25. اور شِمعُو ن کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک اِشکار کے لِئے ایک حِصّہ۔