1. اور قبِیلوں کے نام یہ ہیں ۔ اِنتہایِ شِمال پر حتلُون کے راستہ کے ساتھ ساتھ حمات کے مدخل سے ہوتے ہُوئےحصرعینا ن تک جو دمِشق کی شِمالی سرحد پرحمات کے پاس ہے مشرِق سے مغرِب تک دان کے لِئے ایک حِصّہ۔
2. اور دان کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک آشر کے لِئے ایک حِصّہ۔
3. اور آشر کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک نفتالی کے لِئے ایک حِصّہ۔
4. اور نفتا لی کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک منسّی کے لِئے ایک حِصّہ۔
5. اور منسّی کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک اِفرا ئیم کے لِئے ایک حِصّہ۔