حِزقی ایل 45:2-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. اُس میں سے ایک قِطعہ جِس کی لمبائی پانچ سَو اور چَوڑائی پانچ سَو جو چاروں طرف برابر ہے مَقدِس کے لِئے ہو گا اور اُس کے اِحاطہ کے لِئے چاروں طرف پچاس پچاس ہاتھ کی چَوڑائی ہوگی۔

3. اور تُو اِس پَیمایش کی پچّیِس ہزار کی لمبائی اور دس ہزار کی چَوڑائی ناپے گا اور اُس میں مَقدِس ہو گا جو نِہایت پاک ہے۔

4. زمِین کا یہ مُقدّس حِصّہ اُن کاہِنوں کے لِئے ہو گا جو مَقدِس کے خادِم ہیں اور جو خُداوند کے حضُور خِدمت کرنے کو آتے ہیں اور یہ مقام اُن کے گھروں کے لِئے ہو گا اور مَقدِس کے لِئے پاک جگہ ہو گی۔

5. اور پچِیّس ہزار لمبا اور دس ہزار چَوڑا بنی لاوی ہَیکل کے خادِموں کے لِئے ہو گا تاکہ بِیس بستِیوں کی جگہ اُن کی مِلکِیّت ہو۔

6. اور تُم شہر کا حِصّہ پانچ ہزار چَوڑا اور پچِّیس ہزار لمبا مَقدِس کے ہدیہ والے حِصّہ کے پاس مُقرّر کرنا ۔یہ تمام بنی اِسرائیل کے لِئے ہو گا۔

7. اور مُقدّس ہدیہ والے حِصّہ کی اور شہر کے حِصّہ کی دونوں طرف مُقدّس ہدیہ والے حِصّہ کے مُقابِل اور شہر کے حِصّہ کے مُقابِل مغرِبی گوشہ مغرِب کی طرف اور مشرِقی گوشہ مشرِق کی طرف فرمانروا کے لِئے ہو گا اور لمبائی میں مغرِبی سرحد سے مشرِقی سرحد تک اُن حِصّوں میں سے ایک کے مُقابِل ہو گا۔

8. اِسرائیل کے درمِیان زمِین میں سے اُس کا یِہی حِصّہ ہو گا اور میرے اُمرا پِھر میرے لوگوں پر سِتم نہ کریں گے اور زمِین کو بنی اِسرائیل میں اُن کے قبائِل کے مُطابِق تقسِیم کریں گے۔

9. خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ اَے اِسرائیل کے اُمرا تُمہارے لِئے یِہی کافی ہے ۔ ظُلم اور لُوٹ مار کو دُور کرو ۔ عدالت و صداقت کو عمل میں لاؤ اور میرے لوگوں پر سے اپنی زِیادتی کو مَوقُوف کرو خُداوند خُدا فرماتا ہے۔

10. اور تُم پُوری ترازُو اور پُورا ایفہ اور پُورا بَت ر کھّا کرو۔

11. ایفہ اور بَت ایک ہی وزن کا ہو تاکہبَت میں خومر کا دسواں حِصّہ ہو ۔اور ایفہ بھی خومر کا دسواں حِصّہ ہو ۔اُس کا اندازہخومر کے مُطابِق ہو۔

12. اور مِثقال بِیس جِیرہ کا ہواور بِیس مِثقال پچِیّس مِثقال پندرہ مِثقال کاتُمہارا مانہ ہو گا۔

13. اور ہدیہ جو تُم گُذرانو گے سو یہ ہے ۔گیہُوں کے خومرسے ایفہ کا چھٹا حِصّہاور جَو کے خومر سے ایفہ کا چھٹاحِصّہ دینا۔

14. اور تیل یعنی تیل کے بَت کی بابت یہ حُکم ہے کہ تُمکُرمیں سے جو دس بَت کا خومر ہےایک بَت کا دسواں حِصّہ دینا کیونکہ خومر میں دسبَت ہیں۔

15. اور گلّہ میں سے ہر دو سَو پِیچھے اِسرائیل کی سیرابچراگاہ کا ایک برّہ نذر کی قُربانی کے لِئےاور سوختنی قُربانی کے لِئے اور سلامتی کی قُربانیکے لِئےتاکہ اُن کے لِئے کفّارہ ہو خُداوند خُدافرماتا ہے۔

16. مُلک کے سب لوگ اُس فرمانروا کے لِئے جو اِسرائیل میں ہے یِہی ہدیہ دیں گے۔

حِزقی ایل 45