حِزقی ایل 42:7-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. اور کوٹھریوں کے پاس کی بیرُونی صحن کی طرف کوٹھرِیوں کے سامنے کی بیرُونی دِیوار پچاس ہاتھ لمبی تھی۔

8. کیونکہ بیرُونی صحن کی کوٹھریوں کی لمبائی پچاس ہاتھ تھی اور ہَیکل کے مُقابِل سَو ہاتھ کی لمبائی تھی۔

9. اور اُن کوٹھریوں کے نِیچے مشرِق کی طرف وہ مدخل تھاجہاں سے بیرُونی صحن سے داخِل ہوتے تھے۔

10. مشرِقی صحن کی چَوڑی دِیوار میں اور الگ جگہ اور اُس عِمارت کے سامنے کوٹھریاں تھِیں۔

11. اور اُن کے سامنے ایک اَیسا راستہ تھا جَیسا شِمال کی طرف کی کوٹھریوں کے سامنے تھا ۔ اُن کی لمبائی اور چَوڑائی برابر تھی اور اُن کے تمام مخرج اُن کی ترتِیب اور اُن کے دروازوں کے مُطابِق تھے۔

12. اور جنُوب کی طرف کی کوٹھریوں کے دروازوں کے مُطابِق ایک دروازہ راہ کے سِرے پر تھا یعنی سِیدھی دِیوار کی راہ پر مشرِق کی طرف جہاں سے اُن میں داخِل ہوتے تھے۔

حِزقی ایل 42