حِزقی ایل 42:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. پِھر وہ مُجھے شِمالی راہ سے بیرُونی صحن میں لے گیااور اُس کوٹھری میں جو الگ جگہ اور عِمارت کے سامنے شِمال کی طرف تھی لے آیا۔

2. سَو ہاتھ کی لمبائی کی جگہ کے مُقابِل شِمالی دروازہ تھا اور اُس کی چَوڑائی پچاس ہاتھ تھی۔

3. بِیس ہاتھ کے مُقابِل جو اندرُونی صحن کے لِئے تھے اور بیرُونی صحن کے فرش کے مُقابِل کوٹھریاں تِین طبقوں میں ایک دُوسری کے مُقابِل تِھیں۔

4. اور کوٹھریوں کے سامنے اندر کی طرف دس ہاتھ چَوڑا راستہ تھا اور ایک راستہ ایک ہاتھ کا اور اُن کے دروازے شِمال کی طرف تھے۔

5. اُوپر کی کوٹھرِیاں چھوٹی تھِیں کیونکہ اُن کے برآمدوں نے عِمارت کی نِچلی اور درمِیانی منزِل کے مُقابلہ میں اِن سے زِیادہ جگہ روک لی تھی۔

6. کیونکہ وہ تِین درجوں کی تھِیں لیکن اُن کے سُتُون صحن کے سُتُونوں کی مانِند نہ تھے ۔ اِس لِئے وہ نِچلی اور درمِیانی منزِل سے تنگ تھِیں۔

حِزقی ایل 42