حِزقی ایل 41:7-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. اور وہ پہلُو پر کے حُجرے اُوپر تک چاروں طرف زِیادہ وسِیع ہوتے جاتے تھے ۔ کیونکہ مسکن گِرداگِرد سے اُونچا ہوتا چلا جاتا تھا ۔ مسکن کی چَوڑائی اُوپر تک برابر تھی اور اُوپر کے حُجروں کا راستہ درمِیانی حُجروں کے بِیچ سے تھا۔

8. اور مَیں نے مسکن کی چاروں طرف اُونچا چبُوترہ دیکھا۔ پہلُو کے حُجروں کی بُنیاد چھ بڑے ہاتھ کے پُورے سرکنڈے کی تھی۔

9. اور پہلُوکے حُجروں کی بیرُونی دِیوار کی چَوڑائی پانچ ہاتھ تھی اور جو جگہ باقی بچی وہ مسکن کے پہلُو کے حُجروں کے درمِیان تھی۔

حِزقی ایل 41