حِزقی ایل 36:5-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. ہاں اِسی لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ یقِیناً مَیں نے اقوام کے باقی لوگوں کا اور تمام ادُو م کا مُخالِف ہو کر جِنہوں نے اپنے پُورے دِل کی خُوشی سے اور قلبی عداوت سے اپنے آپ کو میری سرزمِین کے مالِک ٹھہرایا تاکہ اُن کے لِئے غنِیمت ہو اپنی غَیرت کے جوش میں فرمایا ہے۔

6. اِس لِئے تُو اِسرائیل کے مُلک کی بابت نبُوّت کر اور پہاڑوں اور ٹِیلوں ۔ نالوں اور وادِیوں سے کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں نے اپنی غَیرت اوراپنے قہر میں کلام کِیا اِس لِئے کہ تُم نے قَوموں کی ملامت اُٹھائی ہے۔

7. پس خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے قَسم کھائی ہے کہ یقِیناً تُمہارے آس پاس کی اقوام آپ ہی ملامت اُٹھائیں گی۔

8. پر تُم اَے اِسرائیل کے پہاڑو اپنی شاخیں نِکالو گے اور میری اُمّت اِسرائیل کے لِئے پَھل لاؤ گے کیونکہ وہ جلد آنے والے ہیں۔

9. اِس لِئے دیکھو مَیں تُمہاری طرف ہُوں اور تُم پر توجُّہ کرُوں گا اور تُم جوتے اور بوئے جاؤ گے۔

10. اور مَیں آدمِیوں کو ہاں اِسرائیل کے تمام گھرانے کو تُم پر بُہت بڑھاؤُں گا اور شہر آباد ہوں گے اور کھنڈر پِھر تعمِیر کِئے جائیں گے۔

11. اور مَیں تُم پر اِنسان و حَیوان کی فراوانی کرُوں گا اور وہ بُہت ہوں گے اور پھلیں گے اور مَیں تُم کو اَیسے آباد کرُوں گا جَیسے تُم پہلے تھے اور تُم پر تُمہاری اِبتدا کے ایّام سے زِیادہ اِحسان کرُوں گا اور تُم جانو گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔

12. ہاں مَیں اَیسا کرُوں گا کہ آدمی یعنی میرے اِسرائیلی لوگ تُم پر چلیں پِھریں گے اور تُمہارے مالِک ہوں گے اور تُم اُن کی مِیراث ہو گے اور پِھر اُن کو بے اَولاد نہ کرو گے۔

حِزقی ایل 36