1. اور خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا۔
2. کہ اَے آدم زاد اِسرائیل کے چرواہوں کے خِلاف نُبوّت کر ۔ ہاں نبُوّت کر اور اُن سے کہہ خُداوند خُدا چرواہوں کو یُوں فرماتا ہے کہ اِسرائیل کے چرواہوں پر افسوس جو اپنا ہی پیٹ بھرتے ہیں ۔ کیا چرواہوں کو مُناسِب نہیں کہ بھیڑوں کو چرائیں؟۔