1. دارا بادشاہ کی سلطنت کے دُوسرے برس کے چھٹے مہِینے کی پہلی تارِیخ کو یہُوداہ کے ناظِم زرُبّا بل بِن سیالتی ایل اور سردار کاہِن یشُوع بِن یہُوصد ق کو حجَّی نبی کی معرفت خُداوند کا کلام پُہنچا۔
2. کہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ یہ لوگ کہتے ہیں ابھی خُداوند کے گھر کی تعمِیر کا وقت نہیں آیا۔
3. تب خُداوند کا کلام حجَّی نبی کی معرفت پُہنچا۔
4. کہ کیا تُمہارے لِئے مُسقّف گھروں میں رہنے کا وقت ہے جبکہ یہ گھر وِیران پڑا ہے؟۔
5. اور اب ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ تُم اپنی روِش پر غَور کرو۔
6. تُم نے بُہت سا بویا پر تھوڑا کاٹا ۔ تُم کھاتے ہو پر آسُودہ نہیں ہوتے ۔ تُم پِیتے ہو پر پیاس نہیں بجُھتی ۔ تُم کپڑے پہِنتے ہو پر گرم نہیں ہوتے اور مزدُور اپنی مزدُوری سُوراخدار تَھیلی میں جمع کرتا ہے۔
7. ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ اپنی روِش پر غَور کرو۔