بے شک مُتکبِّر آدمی مَے کی مانِند دغاباز ہے ۔ وہ اپنے گھر میں نہیں رہتا ۔ وہ پاتال کی مانِند اپنی ہوس بڑھاتا ہے ۔ وہ مَوت کی مانِند ہے ۔ کبھی آسُودہ نہیں ہوتا بلکہ سب قَوموں کو اپنے پاس جمع کرتا ہے اور سب اُمّتوں کو اپنے نزدِیک فراہم کرتا ہے۔