6. وہ زمِین کو اُس کی جگہ سے ہِلا دیتاہےاور اُس کے سُتُون کانپنے لگتے ہیں۔
7. وہ آفتاب کو حُکم کرتا ہے اور وہ طلُوع نہیں ہوتااور سِتاروں پر مُہر لگا دیتا ہے۔
8. وہ آسمانوں کو اکیلا تان دیتا ہےاور سمُندر کی لہروں پر چلتا ہے ۔
9. اُس نے بناتُ النّعش اور جبّار اورثُریّااور جنُوب کے بُرجوں کو بنایا ۔
10. وہ بڑے بڑے کام جو دریافت نہیں ہوسکتےاور بے شُمار عجائِب کرتا ہے۔
11. دیکھو! وہ میرے پاس سے گُذرتا ہے پر مُجھےدِکھائی نہیں دیتا ۔وہ آگے بھی بڑھ جاتا ہے پر مَیں اُسے نہیں دیکھتا۔
12. دیکھو!وہ شِکار پکڑتا ہے ۔ کَون اُسے روک سکتا ہے؟کَون اُس سے کہے گا کہ تُو کیا کرتاہے؟
13. خُدا اپنے غضب کو نہیں ہٹائے گا۔رہب کے مددگار اُس کے نِیچے جُھک جاتے ہیں۔
14. پِھر میری کیا حقِیقت ہے کہ مَیں اُسے جواب دُوںاور اُس سے بحث کرنے کو اپنے لفظ چھانٹ چھانٹکر نِکالُوں؟
15. اُسے تو مَیں اگر صادِق بھی ہوتا تو جواب نہ دیتا۔مَیں اپنے مُخالِف کی مِنّت کرتا۔
16. اگر وہ میرے پُکارنے پر مُجھے جواب بھی دیتاتَو بھی مَیں یقِین نہ کرتا کہ اُس نے میری آواز سُنی۔
17. وہ طُوفان سے مُجھے توڑتا ہےاور بے سبب میرے زخموں کو زِیادہ کرتا ہے۔