ایُّوب 9:1-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. پِھر ایُّوب نے جواب دِیا:-

2. درحقِیقت مَیں جانتا ہُوں کہ بات یُوں ہی ہےپر اِنسان خُدا کے حضُور کَیسے راستباز ٹھہرے؟

3. اگر وہ اُس سے بحث کرنے کو راضی بھی ہوتو یہ ہزار باتوں میں سے اُسے ایک کا بھی جواب نہدے سکے گا ۔

4. وہ دِل کا عقل مند اور طاقت میں زورآور ہے ۔کِس نے جُرأت کر کے اُس کا سامنا کِیا اور برومند ہُؤا؟

5. وہ پہاڑوں کو ہٹا دیتا ہے اور اُنہیں پتا بھی نہیں لگتا۔وہ اپنے قہر میں اُنہیں اُلٹ دیتا ہے ۔

6. وہ زمِین کو اُس کی جگہ سے ہِلا دیتاہےاور اُس کے سُتُون کانپنے لگتے ہیں۔

7. وہ آفتاب کو حُکم کرتا ہے اور وہ طلُوع نہیں ہوتااور سِتاروں پر مُہر لگا دیتا ہے۔

8. وہ آسمانوں کو اکیلا تان دیتا ہےاور سمُندر کی لہروں پر چلتا ہے ۔

9. اُس نے بناتُ النّعش اور جبّار اورثُریّااور جنُوب کے بُرجوں کو بنایا ۔

10. وہ بڑے بڑے کام جو دریافت نہیں ہوسکتےاور بے شُمار عجائِب کرتا ہے۔

ایُّوب 9