11. کیا ناگرموتھا بغَیر کِیچڑ کے اُگ سکتاہے؟کیا سرکنڈا بغَیر پانی کے بڑھ سکتا؟
12. جب وہ ہرا ہی ہے اور کاٹا بھی نہیں گیاتَو بھی اَور پَودوں سے پہلے سُوکھ جاتا ہے۔
13. اَیسی ہی اُن سب کی راہیں ہیں جو خُدا کو بُھولجاتے ہیں۔بے خُدا آدمی کی اُمّید ٹُوٹ جائے گی۔
14. اُس کا اِعتماد جاتارہے گااور اُس کا بھروسا مکڑی کا جالا ہے۔
15. وہ اپنے گھر پر ٹیک لگائے گا لیکن وہ کھڑانہ رہے گا۔وہ اُسے مضبُوطی سے تھامے گا پر وہ قائِم نہ رہے گا۔
16. وہ دُھوپ پا کر ہرا بھرا ہو جاتاہےاور اُس کی ڈالِیاں اُسی کے باغ میں پَھیلتی ہیں۔
17. اُس کی جڑیں ڈھیر میں لِپٹی ہُوئی ہیں۔وہ پتّھروں کی جگہ کو دیکھ لیتا ہے۔
18. اگر وہ اپنی جگہ سے نیست کِیاجائےتو وہ اُس کا اِنکار کر کے کہنے لگے گی کہ مَیں نے تُجھےدیکھا ہی نہیں۔
19. دیکھ! اُس کی راہ کی خُوشی اِتنی ہی ہےاور مِٹّی میں سے دُوسرے اُگ آئیں گے۔
20. دیکھ! خُدا کامِل آدمی کو چھوڑ نہ دے گا۔نہ وہ بدکرداروں کو سنبھالے گا۔
21. وہ اب بھی تیرے مُنہ کو ہنسی سے بھردے گااور تیرے لبوں کو للکار کی آواز سے۔
22. تیرے نفرت کرنے والے شرم کا جامہ پہنیں گےاور شرِیروں کا ڈیرا قائِم نہ رہے گا۔