ایُّوب 6:19-30 Urdu Bible Revised Version (URD)

19. تیما کے قافِلے دیکھتے رہے ۔سبا کے کاروان اُن کے اِنتظار میں رہے۔

20. وہ شرمِندہ ہُوئے کیونکہ اُنہوں نے اُمّید کی تھی۔وہ وہاں آئے اور پشیمان ہُوئے۔

21. سو تُمہاری بھی کوئی حقِیقت نہیں ۔تُم ڈراونی چِیز دیکھ کر ڈر جاتے ہو۔

22. کیا مَیں نے کہا کُچھ مُجھے دو؟یا اپنے مال میں سے میرے لِئے رِشوت دو؟

23. یا مُخالِف کے ہاتھ سے مُجھے بچاؤ؟یا ظالِموں کے ہاتھ سے مُجھے چُھڑاؤ؟

24. مُجھے سمجھاؤ اور مَیں خاموش رہُوں گااور مُجھے سمجھاؤ کہ مَیں کِس بات میں چُوکا۔

25. راستی کی باتیں کَیسی مُؤثِّر ہوتی ہیں!پر تُمہا ری دلِیل کِس بات کی تردِید کرتی ہے؟

26. کیا تُم اِس خیال میں ہو کہ لفظوں کی تردِیدکرو؟اِس لِئے کہ مایُوس کی باتیں ہوا کی طرح ہوتی ہیں۔

27. ہاں تُم تو یتِیموں پر قُرعہ ڈالنے والےاور اپنے دوست کو سَوداگری کا مال بنانے والے ہو۔

28. اِس لِئے ذرا میری طرف نِگاہ کروکیونکہ تُمہارے مُنہ پر مَیں ہرگِز جُھوٹ نہ بولُوںگا۔

29. مَیں تُمہاری مِنّت کرتا ہُوں ۔ باز آؤ ۔ بے اِنصافی نہ کرو۔ہاں باز آؤ ۔ مَیں حق پر ہُوں۔

30. کیا میری زُبان پر بے اِنصافی ہے؟کیا فِتنہ انگیزی کی باتوں کے پہچاننے کا مُجھے شعُور نہیں؟

ایُّوب 6