17. دیکھ! وہ آدمی جِسے خُدا تنبِیہ کرتا ہےخُوش قِسمت ہے ۔اِس لِئے قادِرِ مُطلق کی تادِیب کو حقِیر نہ جان۔
18. کیونکہ وُہی مجرُوح کرتا اور پٹّی باندھتا ہے ۔وُہی زخمی کرتا ہے اور اُسی کے ہاتھ چنگا کرتے ہیں۔
19. وہ تُجھے چھ مُصِیبتوں سے چُھڑائے گابلکہ سات میں بھی کوئی آفت تُجھے چُھونے نہ پائے گی ۔
20. کال میں وہ تُجھ کو مَوت سے بچائے گااور لڑائی میں تلوار کی دھار سے۔