ایُّوب 5:1-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. ذرا پُکار ۔ کیا کوئی ہے جو تُجھے جواب دے گا؟اور مُقدّسوں میں سے تُو کِس کی طرف پِھرے گا؟

2. کیونکہ کُڑھنا بیوُقُوف کو مار ڈالتا ہےاور جلن احمق کی جان لے لیتی ہے۔

3. مَیں نے بیوُقُوف کو جڑ پکڑتے دیکھا ہےپر ناگہان اُس کے مسکن پر لَعنت کی۔

4. اُس کے بال بچّے سلامتی سے دُور ہیں ۔وہ پھاٹک ہی پر کُچلے جاتے ہیںاور کوئی نہیں جو اُنہیں چُھڑائے۔

5. بُھوکا اُس کی فصل کو کھاتا ہےبلکہ اُسے کانٹوں میں سے بھی نِکال لیتا ہےاور پِیاسا اُس کے مال کو نِگل جاتا ہے۔

6. کیونکہ مُصِیبت مِٹّی میں سے نہیں اُگتی ۔نہ دُکھ زمِین میں سے نِکلتا ہے۔

7. پر جَیسے چِنگارِیاں اُوپر ہی کو اُڑتی ہیںوَیسے ہی اِنسان دُکھ کے لِئے پَیدا ہُؤا ہے۔

8. لیکن مَیں تو خُدا کا ہی طالِب رہُوں گااور اپنا مُعاملہ خُدا ہی پر چھوڑُوںگا۔

9. جو اَیسے بڑے بڑے کام جو دریافت نہیں ہو سکتےاور بے شُمار عجِیب کام کرتا ہے۔

10. وُہی زمِین پر مِینہ برساتااور کھیتوں میں پانی بھیجتا ہے۔

11. اِسی طرح وہ فروتنوں کو اُونچی جگہ پر بِٹھاتا ہےاور ماتم کرنے والے سلامتی کی سرفرازِی پاتے ہیں۔

12. وہ عیّاروں کی تدبِیروں کو باطِل کر دیتا ہے ۔یہاں تک کہ اُن کے ہاتھ اُن کے مقصُود کو پُورا نہیں کرسکتے

ایُّوب 5