ایُّوب 42:9-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. سو اِلیفز تیمانی اور بِلدد سُوخی اورضُو فر نعماتی نے جا کر جَیسا خُداوند نے اُن کو فرمایا تھا کِیا اورخُداوند نے ایُّوب کوقبُول کِیا۔

10. اور خُداوند نے ایُّوب کی اسِیری کو جب اُس نے اپنے دوستوں کے لِئے دُعا کی بدل دِیا اور خُداوند نے ایُّوب کو جِتنا اُس کے پاس پہلے تھا اُس کا دوچند دِیا۔

11. تب اُس کے سب بھائی اور سب بہنیں اور اُس کے سب اگلے جان پہچان اُس کے پاس آئے اور اُس کے گھر میں اُس کے ساتھ کھانا کھایا اور اُس پر نَوحہ کِیا اور اُن سب بلاؤں کے بارے میں جو خُداوند نے اُس پر نازِل کی تِھیں اُسے تسلّی دی ۔ ہر شخص نے اُسے ایک سِکّہ بھی دِیا اور ہرایک نے سونے کی ایک بالی۔

12. یُوں خُداوند نے ایُّوب کے آخِری ایّام میں اِبتداکی نِسبت زِیادہ برکت بخشی اور اُس کے پاس چَودہ ہزار بھیڑ بکرِیاں اور چھ ہزار اُونٹ اور ہزار جوڑی بَیل اور ہزار گدھیاں ہو گئِیں۔

13. اُس کے سات بیٹے اور تِین بیٹِیاں بھی ہُوئِیں۔

14. اور اُس نے پہلی کا نام یمِیمہ اور دُوسری کا نام قصِیعا ہ اور تِیسری کا نام قرن ہپُّوک رکھّا۔

15. اور اُس ساری سرزمِین میں اَیسی عَورتیں کہِیں نہ تِھیں جو ایُّوب کی بیٹِیوں کی طرح خُوب صُورت ہوں اور اُن کے باپ نے اُن کو اُن کے بھائِیوں کے درمِیان مِیراث دی۔

16. اور اِس کے بعد ایُّوب ایک سو چالِیس برس جِیتا رہااور اپنے بیٹے اور پوتے چَوتھی پُشت تک دیکھے۔

17. اور ایُّوب نے بُڈّھا اور عُمر رسِیدہ ہو کر وفات پائی۔

ایُّوب 42