1. کیا تُو مگر کو شست سے باہر نِکال سکتا ہے؟یا رسّی سے اُس کی زُبان کو دبا سکتاہے؟
2. کیا تُو اُس کی ناک میں رسّی ڈال سکتاہے؟یا اُس کا جبڑا میخ سے چھید سکتاہے؟
3. کیا وہ تیری بُہت مِنّت سماجت کرے گا؟یا تُجھ سے مِیٹھی مِیٹھی باتیں کہے گا؟
4. کیا وہ تیرے ساتھ عہدباندھے گاکہ تُو اُسے ہمیشہ کے لِئے نَوکر بنالے؟
5. کیا تُو اُس سے اَیسے کھیلے گا جَیسے پرِندہ سے؟یا کیا تُو اُسے اپنی لڑکِیوں کے لِئے باندھ دے گا؟
6. کیا لوگ اُس کی تجارت کریں گے؟کیا وہ اُسے سَوداگروں میں تقسِیم کریں گے؟
7. کیا تُو اُس کی کھال کو بھالوں سےیا اُس کے سر کو ماہی گِیر کے ترسُولوں سے بھر سکتا ہے؟
8. تُو اپنا ہاتھ اُس پردھرےتو لڑائی کو یاد رکھّے گا اور پِھر اَیسا نہ کرے گا۔
9. دیکھ! اُس کے بارے میں اُمّید بے فائِدہ ہے۔کیا کوئی اُسے دیکھتے ہی گِر نہ پڑے گا؟
10. کوئی اَیسا تُندخُو نہیں جو اُسے چھیڑنے کی جُرأت کرے۔پِھر وہ کَون ہے جو میرے سامنے کھڑا ہوسکے؟
11. کِس نے مُجھے پہلے کُچھ دِیا ہے کہ مَیں اُسے ادا کرُو ں؟جو کُچھ سارے آسمان کے نِیچے ہے وہ میرا ہے۔
12. نہ مَیں اُس کے اعضا کے بارے میں خاموش رہُوں گانہ اُس کی بڑی طاقت اور خُوب صُورت ڈِیل ڈَول کےبارے میں۔
13. اُس کے اُوپر کا لِباس کَون اُتار سکتا ہے؟اُس کے جبڑوں کے بِیچ کَون آئے گا؟
14. اُس کے مُنہ کے کِواڑوں کو کَون کھول سکتا ہے ؟اُس کے دانتوں کا دائِرہ دہشت ناک ہے۔
15. اُس کی ڈھالیں اُس کا فخر ہیں۔جو گویا سخت مُہر سے پَیوستہ کی گئی ہیں۔
16. وہ ایک دُوسری سے اَیسی جُٹی ہُوئی ہیںکہ اُن کے درمِیان ہوا بھی نہیں آ سکتی۔