ایُّوب 40:10-20 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. اب اپنے کو شان و شَوکت سے آراستہ کراور عِزّت و جلال سے مُلبّس ہو جا۔

11. اپنے قہر کے سَیلابوں کو بہادےاور ہر مغرُور کو دیکھ اور ذلِیل کر۔

12. ہر مغرُور کو دیکھ اور اُسے نِیچا کراور شرِیروں کو جہاں کھڑے ہوں پامال کر دے۔

13. اُن کو اِکٹّھا مِٹّی میں چُھپا دےاور اُس پوشِیدہ مقام میں اُن کے مُنہ باندھ دے۔

14. تب مَیں بھی تیرے بارے میں مان لُوں گاکہ تیرا ہی دہنا ہاتھ تُجھے بچا سکتا ہے۔

15. اب دریائی گھوڑے کو دیکھ جِسے مَیں نے تیرےساتھ بنایا۔وہ بَیل کی طرح گھاس کھاتا ہے۔

16. دیکھ! اُ س کی طاقت اُ س کی کمر میں ہےاور اُ س کا زور اُ س کے پیٹ کے پٹّھوں میں۔

17. وہ اپنی دُم کو دیودار کی طرح ہِلاتا ہے۔اُ س کی رانوں کی نسیں باہم پَیوستہ ہیں۔

18. اُ س کی ہڈِّیاں پِیتل کے نلوں کی طرح ہیں۔اُ س کے اعضا لوہے کی بینڈوں کی مانِند ہیں۔

19. وہ خُدا کی خاص صنعت ہے۔اُ س کے خالِق ہی نے اُسے تلوار بخشی ہے۔

20. یقِیناً ٹِیلے اُ س کے لِئے خُوراک بہم پُہنچاتے ہیںجہاں مَیدان کے سب جانور کھیلتے کُودتے ہیں۔

ایُّوب 40