ایُّوب 40:1-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. خُداوند نے ایُّوب سے یہ بھی کہا:-

2. کیا جو فضُول حُجّت کرتا ہے وہ قادرِ مُطلق سےجھگڑا کرے؟جو خُدا سے بحث کرتا ہے وہ اِس کا جواب دے۔

3. تب ایُّوب نے خُداوند کو جواب دِیا :-

4. دیکھ! مَیں ناچِیز ہُوں ۔ مَیں تُجھے کیا جواب دُوں ؟مَیں اپنا ہاتھ اپنے مُنہ پر رکھتا ہُوں۔

5. اب جواب نہ دُوں گا ۔ ایک بار مَیں بول چُکابلکہ دو بار ۔ پر اب آگے نہ بڑھُوں گا۔

6. تب خُداوند نے ایُّوب کو بگولے میں سے جواب دِیا :-

7. مَرد کی مانِند اب اپنی کمر کس لے۔مَیں تُجھ سے سوال کرتا ہُوں اور تُو مُجھے بتا۔

8. کیا تُو میرے اِنصاف کو بھی باطِل ٹھہرائے گا؟کیا تُو مُجھے مُجرِم ٹھہرائے گا تاکہ خُود راست ٹھہرے؟

9. یا کیا تیرا بازُو خُدا کا سا ہے؟اور کیا تُو اُ س کی سی آواز سے گرج سکتا ہے؟

10. اب اپنے کو شان و شَوکت سے آراستہ کراور عِزّت و جلال سے مُلبّس ہو جا۔

ایُّوب 40