7. کیا تُجھے یاد ہے کہ کبھی کوئی معصُوم بھی ہلاک ہُؤاہے؟یا کہِیں راستباز بھی کاٹ ڈالے گئے؟
8. میرے دیکھنے میں تو جو گُناہ کو جوتتےاور دُکھ بوتے ہیں وُہی اُس کو کاٹتے ہیں۔
9. وہ خُدا کے دَم سے ہلاک ہوتےاور اُس کے غضب کے جھوکے سے بھسم ہوتے ہیں۔
10. بَبر کی گرج اور خُون خوار بَبر کی دھاڑاور بَبر کے بچّوں کے دانت ۔ یہ سب توڑے جاتے ہیں ۔
11. شِکار نہ پانے سے بُڈّھا بَبر ہلاک ہوتااور شیرنی کے بچّے تِتّربِتّر ہو جاتے ہیں۔