1. تب تیمانی الِیفز کہنے لگا:-
2. اگر کوئی تُجھ سے بات چِیت کرنے کی کوشِشکرے تو کیاتُو رنجِیدہ ہوگا؟پر بولے بغَیر کَون رہ سکتاہے ؟
3. دیکھ! تُو نے بُہتوں کو سِکھایااور کمزور ہاتھوں کو مضبُوط کِیا۔
4. تیری باتوں نے گِرتے ہُوئے کو سنبھالااور تُو نے لڑکھڑاتے گُھٹنوں کو پایدار کِیا۔