ایُّوب 38:4-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. تُو کہاں تھا جب مَیں نے زمِین کی بُنیاد ڈالی؟تُو دانِش مند ہے تو بتا۔

5. کیا تُجھے معلُوم ہے کِس نے اُ س کی ناپ ٹھہرائی ؟یا کِس نے اُس پر سُوت کھینچا؟

6. کِس چِیز پر اُ س کی بُنیاد ڈالی گئی؟یا کِس نے اُ س کے کونے کا پتّھربِٹھایا

7. جب صُبح کے سِتارے مِل کر گاتے تھےاور خُدا کے سب بیٹے خُوشی سے للکارتے تھے؟

8. یا کِس نے سمُندر کو دروازوں سے بندکِیاجب وہ اَیسا پُھوٹ نِکلا گویا رَحِم سے۔

9. جب مَیں نے بادل کو اُ س کا لِباس بنایااور گہری تارِیکی کو اُ س کا لپیٹنے کا کپڑا

10. اور اُ س کے لِئے حد ٹھہرائیاور بینڈے اور کِواڑلگائے

11. اور کہا یہاں تک تُو آنا پر آگے نہیںاور یہاں تیری بِپھرتی ہُوئی مَوجیں رُک جائیں گی؟

12. کیا تُو نے اپنی عُمر میں کبھی صُبح پر حُکمرانی کیاور کیا تُو نے فجر کو اُ س کی جگہ بتائی

13. تاکہ وہ زمِین کے کناروں پر قبضہ کرےاور شرِیر لوگ اُس میں سے جھاڑ دِئے جائیں؟

ایُّوب 38