ایُّوب 38:21-27 Urdu Bible Revised Version (URD)

21. بے شک تُو جانتا ہو گا کیونکہ تُو اُس وقت پَیدا ہُؤا تھااور تیرے دِنوں کا شُمار بڑاہے!

22. کیا تُو برف کے مخزنوں میں داخِل ہُؤا ہےیا اولوں کے مخزنوں کو تُو نے دیکھا ہے

23. جِن کو مَیں نے تکلِیف کے وقت کے لِئےاور لڑائی اور جنگ کے دِن کی خاطِر رکھ چھوڑاہے؟

24. رَوشنی کِس طرِیق سے تقسِیم ہوتی ہےیا مشرِقی ہوا زمِین پر پَھیلائی جاتی ہے؟

25. سَیلاب کے لِئے کِس نے نالی کاٹییا رَعد کی بِجلی کے لِئے راستہ

26. تاکہ اُسے غَیر آباد زمِین پر برسائےاور بیابان پر جِس میں اِنسان نہیں بستا

27. تاکہ اُجڑی اور سُونی زمِین کو سیراب کرےاور نرم نرم گھاس اُگائے؟

ایُّوب 38