15. اور شرِیروں سے اُن کی رَوشنی روک لی جاتی ہےاور بُلند بازُو توڑا جاتا ہے۔
16. کیا تُو سمُندر کے سوتوں میں داخِل ہُؤا ہے؟یا گہراؤ کی تھاہ میں چلاہے؟
17. کیا مَوت کے پھاٹک تُجھ پر ظاہِر کر دِئےگئے ہیں ؟یا تُو نے مَوت کے سایہ کے پھاٹکوں کو دیکھ لِیا ہے؟
18. کیا تُو نے زمِین کی چَوڑائی کو سمجھ لِیاہے؟اگر تُو یہ سب جانتا ہے تو بتا۔
19. نُور کے مسکن کا راستہ کہاں ہے۔رہی تارِیکی ۔ سو اُ س کا مکان کہاں ہے
20. تاکہ تُو اُسے اُ س کی حد تک پُہنچا دےاور اُ س کے مکان کی راہوں کوپہچانے؟
21. بے شک تُو جانتا ہو گا کیونکہ تُو اُس وقت پَیدا ہُؤا تھااور تیرے دِنوں کا شُمار بڑاہے!