ایُّوب 37:13-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

13. خواہ تنبِیہ کے لِئے یا اپنے مُلک کے لِئے۔یا رحمت کے لِئے وہ اُسے بھیجے۔

14. اَے ایُّوب اِس کو سُن لے۔چُپ چاپ کھڑا رہ اور خُدا کے حَیرت انگیز کاموں پر غَور کر۔

15. کیا تُجھے معلُوم ہے کہ خُدا کیوں کر اُنہیں تاکِید کرتا ہےاور اپنے بادل کی بِجلی کو چمکاتاہے؟

16. کیا تُو بادلوں کے مُوازنہ سے واقِف ہے؟یہ اُسی کے حَیرت انگیز کام ہیں جو عِلم میں کامِل ہے۔

17. جب زمِین پر جنُوبی ہَوا کی وجہ سے سنّاٹا ہوتاہےتو تیرے کپڑے کیوں گرم ہو جاتے ہیں؟

ایُّوب 37