ایُّوب 36:1-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. پِھر الِیہُو نے یہ بھی کہا:-

2. مُجھے ذرا اِجازت دے اور مَیں تُجھے بتاؤُں گا۔کیونکہ خُدا کی طرف سے مُجھے کُچھ اَور بھی کہنا ہے۔

3. مَیں اپنے عِلم کو دُور سے لاؤُں گااور راستی اپنے خالِق سے منسُوب کرُوں گا

4. کیونکہ فی الحقِیقت میری باتیں جُھوٹی نہیں ہیں۔وہ جو تیرے ساتھ ہے عِلم میں کامِل ہے۔

5. دیکھ! خُدا قادِر ہے اور کِسی کو حقِیر نہیں جانتا۔وہ فہم کی قُوّت میں غالِب ہے۔

6. وہ شرِیروں کی زِندگی کو برقرار نہیں رکھتابلکہ مُصِیبت زدوں کو اُن کا حق عطا کرتا ہے۔

7. وہ صادِقوں کی طرف سے اپنی آنکھیں نہیں پھیرتابلکہ اُنہیں بادشاہوں کے ساتھ ہمیشہ کے لِئے تخت پربِٹھاتا ہےاور وہ سرفراز ہوتے ہیں۔

8. اور اگر وہ بیڑیوں سے جکڑے جائیںاور مُصِیبت کی رسّیِوں سے بندھیں

9. تو وہ اُنہیں اُن کا عمل اور اُن کی تقصِیریں دِکھاتا ہےکہ اُنہوں نے گھمنڈ کِیا۔

10. وہ اُن کے کان کو تعلِیم کے لِئے کھولتا ہےاور حُکم دیتا ہے کہ وہ بدی سے باز آئیں۔

11. اگر وہ سُن لیں اور اُس کی عِبادت کریںتو اپنے دِن اِقبال مندی میںاور اپنے برس خُوشحالی میں بسر کریں گے۔

12. پر اگر نہ سُنیں تو وہ تلوار سے ہلاک ہوں گےاور جہالت میں مَریں گے۔

13. لیکن وہ جو دِل میں بے دِین ہیں غضب کو رکھچھوڑتےہیں۔جب وہ اُنہیں باندھتا ہے تو وہ مدد کے لِئے دُہائینہیں دیتے۔

14. وہ جوانی میں مَرتے ہیںاور اُن کی زِندگی لُوطِیوں کے درمِیان برباد ہوتی ہے۔

15. وہ مُصِیبت زدہ کو اُ س کی مُصِیبت سے چُھڑاتا ہےاور ظُلم میں اُن کے کان کھولتا ہے۔

ایُّوب 36