ایُّوب 35:2-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. کیا تُو اِسے اپنا حق سمجھتا ہےیا یہ دعویٰ کرتا ہے کہ تیری صداقت خُدا کی صداقت سےزِیادہ ہے۔

3. جو تُو کہتا ہے کہ مُجھے اِس سے کیا نفع مِلے گا؟اور مُجھے اِس میں گُنہگار ہونے کی نِسبت کَونسا زِیادہفائِدہ ہوگا؟

4. مَیں تُجھے اور تیرے ساتھتیرے رفِیقوں کو جواب دُوں گا۔

5. آسمان کی طرف نظر کر اوردیکھاور افلاک پر جو تُجھ سے بُلند ہیں نِگاہ کر۔

6. اگر تُو گُناہ کرتا ہے تو اُس کا کیا بِگاڑتاہے؟اور اگر تیری تقصِیریں بڑھ جائیں تو تُو اُس کا کیا کرتا ہے ؟

7. اگر تُو صادِق ہے تو اُس کو کیا دے دیتا ہے؟یا اُسے تیرے ہاتھ سے کیا مِل جاتا ہے؟

8. تیری شرارت تُجھ جَیسے آدمی کے لِئے ہےاور تیری صداقت آدم زاد کے لِئے۔

ایُّوب 35