ایُّوب 33:4-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. خُدا کی رُوح نے مُجھے بنایا ہےاور قادرِ مُطلق کا دَم مُجھے زِندگی بخشتا ہے۔

5. اگر تُو مُجھے جواب دے سکتا ہے تو دےاور اپنی باتوں کو میرے سامنے ترتِیب دے کر کھڑا ہوجا۔

6. دیکھ! خُدا کے حضُور مَیں تیرے برابر ہُوں۔مَیں بھی مِٹّی سے بنا ہُوں۔

7. دیکھ! میرا رُعب تُجھے ہِراسان نہ کرے گا۔میرا دباؤ تُجھ پر بھاری نہ ہو گا۔

8. یقِیناً تُو نے میرے سُنتے کہا ہےاور مَیں نے تیری باتیں سُنی ہیں

9. کہ مَیں صاف اور بے تقصِیر ہُوں۔مَیں بے گُناہ ہُوں اور مُجھ میں بدی نہیں۔

10. وہ میرے خِلاف مَوقع ڈُھونڈتا ہے۔وہ مُجھے اپنا دُشمن سمجھتا ہے۔

11. وہ میرے دونوں پاؤں کو کاٹھ میں ٹھونک دیتا ہے۔وہ میری سب راہوں کی نِگرانی کرتا ہے۔

12. دیکھ مَیں تُجھے جواب دیتا ہُوں ۔ اِس بات میںتُوحق پر نہیںکیونکہ خُدا اِنسان سے بڑا ہے۔

13. تُو کیوں اُس سے جھگڑتاہے؟کیونکہ وہ اپنی باتوں میں سے کِسی کا حِساب نہیں دیتا۔

14. کیونکہ خُدا ایک بار بولتا ہےبلکہ دو بار ۔ خواہ اِنسان اِس کا خیال نہ کرے۔

15. خواب میں ۔ رات کی رویا میںجب لوگوں کو گہری نِیند آتی ہےاور بِستر پر سوتے وقت۔

16. تب وہ لوگوں کے کان کھولتا ہےاور اُن کی تعلِیم پر مُہر لگاتا ہے

17. تاکہ اِنسان کو اُس کے مقصُود سے روکےاور غرُور کو اِنسان سے دُور کرے۔

18. وہ اُس کی جان کو گڑھے سے بچاتا ہےاور اُس کی زِندگی تلوار کی مار سے۔

19. وہ اپنے بِستر پر درد سے تنبِیہ پاتا ہےاور اُس کی ہڈِّیوں میں دائِمی جنگ ہے۔

ایُّوب 33