1. تَو بھی اَے ایُّوب ذرا میری تقرِیر سُن لےاور میری سب باتوں پر کان لگا۔
2. دیکھ مَیں نے اپنا مُنہ کھولا ہے۔میری زُبان نے میرے مُنہ میں سُخن آرائی کی ہے۔
3. میری باتیں میرے دِل کی راستبازی کو ظاہِر کریں گیاور میرے لب جو کُچھ جانتے ہیں اُسی کو سچّائی سےکہیں گے۔
4. خُدا کی رُوح نے مُجھے بنایا ہےاور قادرِ مُطلق کا دَم مُجھے زِندگی بخشتا ہے۔
5. اگر تُو مُجھے جواب دے سکتا ہے تو دےاور اپنی باتوں کو میرے سامنے ترتِیب دے کر کھڑا ہوجا۔
6. دیکھ! خُدا کے حضُور مَیں تیرے برابر ہُوں۔مَیں بھی مِٹّی سے بنا ہُوں۔