ایُّوب 32:14-22 Urdu Bible Revised Version (URD)

14. کیونکہ نہ اُس نے مُجھے اپنی باتوں کا نِشانہ بنایانہ مَیں تُمہاری سی تقرِیروں سے اُسے جواب دُوں گا۔

15. وہ حَیران ہیں ۔ وہ اب جواب نہیں دیتے۔اُن کے پاس کہنے کو کوئی بات نہ رہی۔

16. اور کیا مَیں رُکا رہُوں اِس لِئے کہ وہ بولتے نہیں۔اِس لِئے کہ وہ چُپ چاپ کھڑے ہیں اور اب جوابنہیں دیتے؟

17. مَیں بھی اپنی بات کہُوں گا۔مَیں بھی اپنی رائے دُوں گا۔

18. کیونکہ مَیں باتوں سے بھرا ہُوںاور جو رُوح میرے اندر ہے وہ مُجھے مجبُور کرتی ہے۔

19. دیکھو!میرا پیٹ بے نِکاس شراب کی مانِند ہے۔وہ نئی مشکوں کی طرح پھٹنے ہی کو ہے۔

20. مَیں بولُوں گا تاکہ مُجھے تسکِین ہو۔مَیں اپنے لبوں کو کھولُوں گا اور جواب دُوں گا۔

21. نہ مَیں کِسی آدمی کی طرف داری کرُوں گانہ مَیں کِسی شخص کو خُوشامد کے خِطاب دُوں گا

22. کیونکہ مُجھے خُوشامد کے خِطاب دینا نہیں آتا۔ورنہ میرا بنانے والا مُجھے جلد اُٹھا لیتا۔

ایُّوب 32