3. کیا وہ ناراستوں کے لِئے آفتاور بدکرداروں کے لِئے تباہی نہیں ہے؟
4. کیا وہ میری راہوں کو نہیں دیکھتااور میرے سب قدموں کو نہیں گِنتا؟
5. اگر مَیں بطالت سے چلا ہُوںاور میرے پاؤں نے دغا کے لِئے جلدی کی ہے
6. (تو مَیں ٹِھیک ترازُو میں تولا جاؤُںتاکہ خُدا میری راستی کو جان لے)۔
7. اگر میرا قدم راستہ سے برگشتہ ہُؤا ہےاور میرے دِل نے میری آنکھوں کی پَیروی کی ہےاور اگر میرے ہاتھوں پر داغ لگاہے
8. تو مَیں بوؤں اور دُوسرا کھائےاور میرے کھیت کی پَیداوار اُکھاڑ دی جائے۔
9. اگر میرا دِل کِسی عَورت پر فریفتہ ہُؤااور مَیں اپنے پڑوسی کے دروازہ پر گھات میں بَیٹھا