1. مَیں نے اپنی آنکھوں سے عہد کِیا ہے۔پِھر مَیں کِسی کُنواری پر کیونکر نظرکرُوں؟
2. کیونکہ اُوپر سے خُدا کی طرف سے کیا بخرہ ہےاور عالمِ بالا سے قادرِ مُطلق کی طرف سے کیا مِیراث ہے ؟
3. کیا وہ ناراستوں کے لِئے آفتاور بدکرداروں کے لِئے تباہی نہیں ہے؟
4. کیا وہ میری راہوں کو نہیں دیکھتااور میرے سب قدموں کو نہیں گِنتا؟
5. اگر مَیں بطالت سے چلا ہُوںاور میرے پاؤں نے دغا کے لِئے جلدی کی ہے
6. (تو مَیں ٹِھیک ترازُو میں تولا جاؤُںتاکہ خُدا میری راستی کو جان لے)۔
7. اگر میرا قدم راستہ سے برگشتہ ہُؤا ہےاور میرے دِل نے میری آنکھوں کی پَیروی کی ہےاور اگر میرے ہاتھوں پر داغ لگاہے
8. تو مَیں بوؤں اور دُوسرا کھائےاور میرے کھیت کی پَیداوار اُکھاڑ دی جائے۔
9. اگر میرا دِل کِسی عَورت پر فریفتہ ہُؤااور مَیں اپنے پڑوسی کے دروازہ پر گھات میں بَیٹھا
10. تو میری بِیوی دُوسرے کے لِئے پِیسےاور غَیر مَرد اُس پر جُھکیں۔
11. کیونکہ یہ نِہایت بُرا جُرم ہوتابلکہ اَیسی بدی ہوتی جِس کی سزا قاضی دیتے ہیں۔
12. کیونکہ وہ اَیسی آگ ہے جو جلا کر بھسم کر دیتی ہےاور میرے سارے حاصِل کو جڑ سے نیست کر ڈالتی ہے ۔
13. اگر مَیں نے اپنے خادِم یا اپنی خادِمہ کا حق ماراہوجب اُنہوں نے مُجھ سے جھگڑاکِیا
14. تو جب خُدا اُٹھے گا تب مَیں کیا کرُوں گا؟اور جب وہ آئے گا تو مَیں اُسے کیا جواب دُوں گا؟
15. کیا وُہی اُس کا بنانے والا نہیں جِس نے مُجھے بطنمیں بنایا؟اور کیا ایک ہی نے ہماری صُورت رَحِم میں نہیں بنائی؟
16. اگر مَیں نے مُحتاج سے اُس کی مُراد روک رکھّییا اَیسا کِیا کہ بیوہ کی آنکھیں رہ گئِیں۔
17. یا اپنا نوالہ اکیلے ہی کھایا ہواور یتِیم اُس میں سے کھانے نہ پایا۔