ایُّوب 30:26-31 Urdu Bible Revised Version (URD)

26. جب مَیں بھلائی کا مُنتظِر تھا تو بُرائی پیش آئی۔جب مَیں روشنی کے لِئے ٹھہرا تھا تو تارِیکی آئی۔

27. میری انتڑِیاں اُبل رہی ہیں اور آرام نہیں پاتِیں۔مُجھ پر مُصِیبت کے دِن آ پڑے ہیں۔

28. مَیں بغَیر دُھوپ کے کالا ہو گیا ہُوں۔مَیں مجمع میں کھڑا ہو کر مدد کے لِئے دُہائی دیتاہُوں۔

29. میں گِیدڑوں کا بھائیاور شُتر مُرغوں کا ساتھی ہُوں۔

30. میری کھال کالی ہو کر مُجھ پر سے گِرتی جاتی ہےاور میری ہڈِّیاں حرارت سے جل گئِیں۔

31. اِسی لِئے میری سِتار سے ماتماور میری بانسلی سے رونے کی آواز نِکلتی ہے۔

ایُّوب 30