ایُّوب 3:10-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. کیونکہ اُس نے میری ماں کے رَحِم کے دروازوںکو بندنہ کِیااور دُکھ کو میری آنکھوں سے چُھپا نہ رکھّا۔

11. مَیں رَحِم ہی میں کیوں نہ مَرگیا؟مَیں نے پیٹ سے نِکلتے ہی جان کیوں نہ دے دی؟

12. مُجھے قبُول کرنے کو گُھٹنے کیوں تھےاور چھاتِیاں کہ مَیں اُن سے پِیُوں؟

13. نہیں تو اِس وقت مَیں پڑا ہوتا اور بے خبر رہتامَیں سو جاتا ۔ تب مُجھے آرام مِلتا۔

14. زمِین کے بادشاہوں اور مُشِیروں کے ساتھجِنہوں نے اپنے لِئے مقبرے بنائے۔

15. یا اُن شاہزادوں کے ساتھ ہوتا جِن کے پاسسونا تھا ۔جِنہوں نے اپنے گھر چاندی سے بھر لِئے تھے۔

16. یا پوشِیدہ اِسقاطِ حمل کی مانِند مَیں وجُود میں نہ آتایا اُن بچّوں کی مانِند جِنہوں نے رَوشنی ہی نہ دیکھی۔

ایُّوب 3