ایُّوب 3:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اِس کے بعد ایُّوب نے اپنا مُنہ کھول کر اپنے جنم دِن پر لَعنت کی۔

2. اور ایُّوب کہنے لگا:-

3. نابُود ہو وہ دِن جِس میں مَیں پَیدا ہؤُااور وہ رات بھی جِس میں کہا گیا کہ دیکھو بیٹاہُؤا!

4. وہ دِن اندھیرا ہو جائے ۔خُدا اُوپر سے اُس کا لِحاظ نہ کرےاور نہ اُس پر روشنی پڑے!

5. اندھیرا اور مَوت کا سایہ اُس پر قابِض ہوں۔بدلی اُس پر چھائی رہےاور دِن کو تارِیک کر دینے والی چِیزیں اُسے دہشت زدہکریں۔

6. گہری تارِیکی اُس رات کو دبوچ لے ۔وہ سال کے دِنوں کے درمِیان خُوشی نہ کرنے پائےاور نہ مہِینوں کے شُمار میں آئے!

7. وہ رات بانجھ ہو جائے۔اُس میں خُوشی کی کوئی صدا نہ آئے!

ایُّوب 3