1. اور ایُّوب نے پِھر اپنی مثل شرُوع کی اور کہنے لگا:-
2. زِندہ خُدا کی قَسم جِس نے میرا حق چِھین لِیااور قادِرِ مُطلِق کی سَوگند جِس نے میری جان کو دُکھ دِیا ہے ۔
3. (کیونکہ میری جان مُجھ میں اب تک سالِم ہے اورخُدا کا دَم میرے نتھنوں میں ہے)۔
4. یقِناً میرے لب ناراستی کی باتیں نہ کہیں گےنہ میری زُبان سے فریب کی بات نِکلے گی۔
5. خُدا نہ کرے کہ مَیں تُمہیں راست ٹھہراؤُں۔مَیں مَرتے دَم تک اپنی راستی کو ترک نہ کرُوں گا۔
6. مَیں اپنی صداقت پر قائِم ہُوں اور اُسے نہچھوڑُوں گا۔جب تک میری زِندگی ہے میرا دِل مُجھے ملامت نہکرے گا۔
7. میرا دُشمن شرِیروں کی مانِند ہواور میرے خِلاف اُٹھنے والا ناراستوں کی مانِند!